مہر خبررساں ایجنسی نے " اے پی " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی مارکیٹ میں طالبان دہشت گردوں کی طرف سےمارٹر گولے کے حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 30 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق فریاب کے پولیس سربراہ کے ترجمان عبدالکریم یورش کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز خواجہ سبز پوش ضلع میں سکیورٹی پوسٹ کے نزدیک حملہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کے سیکیورٹی اہلکاروں پر روزانہ کی بنیاد پر حملے کیے جارہے ہیں۔
افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کی مارکیٹ میں طالبان دہشت گردوں کی طرف سےمارٹر گولے کے حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 30 زخمی ہوگئے۔
News ID 1891926
آپ کا تبصرہ